پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا انعقاد

پی این ایس تیمور نے پی ایل اے نیوی کے جہاز ڈاقنگ کا استقبال کیا، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر

               
April 1, 2026 · قومی
فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق 25 مارچ تا یکم اپریل تک منعقد ہوئی، مشق میں 5 روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرۂ عرب میں 2 روزہ سی فیز شامل تھی۔  پورٹ وزٹ میں پی این ایس تیمور نے پی ایل اے نیوی کے جہاز ڈاقنگ کا استقبال کیا، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری چیلنجز پر پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور ینگ آفیسرز کا پہلا سیمینار بھی ہوا۔

ئی ایس پی آر کے مطابق اہم مشقوں میں کثیر الجہتی خطرات کے خلاف فضائی دفاعی مشقیں شامل ہیں، پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ آپریشنز، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل ہیں۔  مشقوں میں آپریشنل اور حربی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے اختتام پر بحیرۂ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ کی گئی، اس موقع  پر دونوں بحری افواج نے علاقائی سمندری سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔