سرگودھا کے قریب میانوالی ایکسپریس کو حادثہ،دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

یہ واقعہ مجاہد کالونی کے علاقے میں پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

April 2, 2026 · قومی

سرگودھا کے قریب میانوالی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

یہ واقعہ مجاہد کالونی کے علاقے میں پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو فوری طور پر دیگر بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو بحال کرنے کے لیے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔