پیٹرول کی قیمت میں100روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد صارفین کو باقاعدہ نئی شرح پر فیول دستیاب ہوگا۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی ممکنہ اضافہ متوقع ہے، جس کے مطابق ہر لیٹر پر تقریباً 100 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں پیٹرول کی درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد صارفین کو باقاعدہ نئی شرح پر فیول دستیاب ہوگا۔