کراچی کے علاقے سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے چار فائر ٹینڈر استعمال کیے جا رہے ہیں

               
April 3, 2026 · قومی

کراچی کے علاقے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے چار فائر ٹینڈر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ ریسکیو ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔