ہیوی بائیک والے موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں۔مشیر خزانہ

صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔

               
April 3, 2026 · قومی

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پیٹرول برداشت کرسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے لیے رجسٹر ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں ممالک نے 80 فیصد تک بڑھائیں، یو اے ای نے ڈیزل کی قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائیں، ہم نے تین ہفتوں سے نہیں بڑھائیں۔

خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم ہو اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔