پٹرول مہنگا ہونے سے غریب کی زندگی مشکل ہوگئی۔ خواجی سعد رفیق
ایران پرحملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑھا لوگ بھوکے مریں گے۔
April 3, 2026 · قومی
سابق وفاقی وزیر و لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ “پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور خط ِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ایران پر حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑھا لوگ بھوکے مریں گے۔