حکومت کا ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کافیصلہ

30جون تک 6ارب روپے کااضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی ، وزیر ریلوے حنیف عباسی

               
April 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت نے ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا، 30جون تک 6ارب روپے کااضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔