وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس،سپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔
فائل فوٹو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس،سپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔
گرین الیکٹرو بس میں بھی سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
مریم نواز کا کہنا تھا مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔