پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی

ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔

               
April 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی۔

ضلعی سیکریٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروا دی۔ وکلاء ٹیم کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما ڈپٹی کمشنر دفتر پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی وقانونی حق ہے لہٰذا جلسے کی اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔