اسلام آباد ، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6,3 ریکارڈ کی گئی،زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

               
April 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد/راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب، آزاد کشمیر اورخیبر پختونخوا میں کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان،ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ،ایبٹ آباد، ہری پور,سوات،وادی سون، دیر اور چترال سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پنجاب میں لاہو ر، جہلم، چکوال، مری، گوجرانوالہ،ساہیوال، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ،مرید کے ،کالا شاہ کاکو اور آزاد کشمیر میں ڈوڈیال، مظفرآباد تک زلزلے کے شدیدجھٹکے محوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6,3 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔