پاکستان نے امریکہ-ایران ثالثی پر سوشل میڈیا کی جھوٹی خبریں مسترد کردیں

درست اوربروقت معلومات کےلیےصرف سرکاری بیانات اورجاری کردہ میڈیا ریلیز پر انحصار کریں۔

               
April 4, 2026 · قومی

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکہ ایران ثالثی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا کہ مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق خطےمیں جاری تنازع سےمتعلق پیشرفت اورپاکستان کی جانب سےامن و مذاکرات کے فروغ پر وزارتِ خارجہ کےترجمان طاہر اندرابی نےردعمل دیتے ہوئےکہا ہم نے میڈیا،بشمول سوشل میڈیا،میں شائع ہونےوالی متعدد خبروں کا نوٹس لیاہےجن میں نام نہادسرکاری ذرائع کے حوالے سے خطے میں جاری تنازع اور پاکستان کی امن و مکالمے کے فروغ کی کوششوں کے بارے میں دعوے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سےکسی بھی سرکاری ذریعےکی طرف نسبت کرنا غلط ہے،یہ باعثِ تشویش ہےکہ جمعہ کے روز وزارتِ خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے،جس میں ایسے امور کا حوالہ دیا گیا جو نہ زیرِ بحث آئے اور نہ ہی ان کی طرف اشارہ کیا گیا۔

علاقائی حساسیت کےاس نازک وقت میں سفارت کاری تقاضا کرتی ہےکہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے،لہٰذا ہم تمام میڈیا پلیٹ فارمزسےگزارش کرتےہیں کہ وہ مکمل تحقیق سے کام لیں،قیاس آرائیوں سے گریزکریں،اوردرست اوربروقت معلومات کےلیےصرف سرکاری بیانات اورجاری کردہ میڈیا ریلیز پر انحصار کریں۔