ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

مرکزی تقریب آج سہ پہر تین بجے گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔بلاول بھٹو خطاب کریں گے

               
April 4, 2026 · قومی

سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ قائد عوام کو آج ہی کے دن 47 برس قبل راولپنڈی میں قتل کے ایک مقدمے میں پھانسی دی گئی تھی۔

ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں اور عوام نے ان کی قیادت اور عوامی خدمت کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں جلسے، تقاریب اور دعائیہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مرکزی تقریب آج سہ پہر تین بجے گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کریں گے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا اور 1973 کا آئین ان کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہے۔