شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں میں سے 2 افغان شہری نکلے
ہلاک دہشت گرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور امیر عبدالرحیم ولد زرولی کا تعلق پکتیا، افغانستان سے ہے۔
شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے،
جن میں سے 2 افغان شہری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور امیر عبدالرحیم ولد زرولی کا تعلق پکتیا، افغانستان سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان مذاکرات کے بہانے پاکستان سے وقت اور ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ تجارتی اور سیاسی فائدے اٹھا سکیں، جبکہ ان کی دہشت گردانہ سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سکیورٹی ماہرین نے کہا کہ اگر مذاکرات سے متعلق کسی کو خوش فہمی ہے تو وہ غلط ہے اور پاکستان کو اپنے دفاعی اقدامات اور کارروائیوں کو مزید مضبوط اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے تاکہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔