نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ

فریقین نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

               
April 5, 2026 · قومی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماں نےخطے کی صورتحال پر مشاورت، پاکستان کا کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور دیا گیا۔

فریقین نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے جاری پیش رفت کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔