سونے کی قیمت اوپر جائے گی یا نیچے،دنیا کی سب سے بڑی کاروباری کمپنی کی پیش گوئی

مستقبل میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔گولڈ میں ساکس

               
April 5, 2026 · کامرس

سونے کی قیمت اوپر جائے گی یا نیچے،دنیا کی سب سے بڑی کاروباری کمپنی کی پیش گوئی کردی۔

سونے کی قیمت میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کی سب سے بڑی ماہانہ کمی آئی ہے، لیکن گولڈ مین ساکس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

مارچ 2026 میں سونے کی قیمت 10 فیصد سے زیادہ گر گئی، جو جون 2013 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔ اس کے باوجود گولڈمین ساکس نے سال کے آخر تک سونے کی قیمت 5,400 ڈالر فی اونس رہنے کی پیش گوئی برقرار رکھی ہے۔

یکم اپریل تک سونے کی قیمت تقریباً 4,567 سے 4,769 ڈالر کے درمیان ہے، جو جنوری کے آخر میں بننے والی تقریباً 5,600 ڈالر کی بلند ترین سطح سے کافی کم ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مارچ میں قیمت گرنے سے بنیادی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی۔ جو سرمایہ کار سونے کی قیمت بڑھا رہے تھے، وہ اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں اور ان کے جانے کی توقع نہیں۔

گولڈمین ساکس کے ماہرین کے مطابق ایسے سرمایہ کار جو طویل مدتی خطرات سے بچنے کے لیے سونا خریدتے ہیں، وہ اسے بیچ نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار مزید سونے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔