وفاقی وزرا کی بریفنگ نے میری عید خراب کردی ، بلاول بھٹو

نوڈیرو میں عید کے موقع پر اسلام آباد والے آئے تھے، انہوں نے بریفنگ دی ، صورتحال خراب ہے ، تقریب سے خطاب

               
April 5, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے جو بریفنگ دی اس نے میری عید خراب کردی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوڈیرو میں عید کے موقع پر اسلام آباد والے آئے تھے، انہوں نے جو بریفنگ دی، اس نے میری عید خراب کردی۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ وفاقی وزرا نے بتایا کہ جب سے یہ جنگ شروع ہو ئی ہے،مارچ کے مہینے میں وفاقی حکومت نے پیٹرول پرسبسڈی دی تاکہ پاکستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو،وفاقی وزرا کا کہناتھا کہ مارچ کے اختتام تک اپریل کے شروع ہونے سے پہلے ان کے پاس گنجائش نہیں کہ یہ سبسڈی جاری رہے،اس صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہونا تھا۔