بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں نے افغان دہشتگرد گرفتار کرلیا

افغان شہری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ٹی ٹی اے اور کالعدم ٹی ٹی پی مل کر ہمارے صوبے کے اندر وارداتیں کرتے ہیں ، ضیا لانگو

               
April 5, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: سیکیورٹی اداروں نے افغان دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جو لڑکا پکڑا گیا ہے اس کا تعلق تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) سے ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ ایک سال میں ہزاروں انٹیلی جنس آپریشن ہو چکے ہیں، افغان شہری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ٹی ٹی اے اور کالعدم ٹی ٹی پی مل کر ہمارے صوبے کے اندر وارداتیں کرتے ہیں۔

ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، افغان شہریوں نے نادرا کے جعلی آئی ڈی کارڈ بنوائے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان کےاندر سے کارروائیاں کررہی ہیں۔