کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ آگے بڑھادی

میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے ، چیئرمین بورڈ

               
April 5, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کی تاریخ بڑھا دی ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  بروقت ایڈمٹ کارڈ فراہم نہ ہونے پرامتحانات ملتوی کیےگئے۔

خیال رہےکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔