پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان۔100 انڈیکس میں 1037 پوائنٹس کی کمی
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 49 ہزار 291 کی نچلی سطح تک آیا
April 6, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1037 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار 361 تک گر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 49 ہزار 291 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 51 ہزار 453 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔