وزیراعظم شہباز شریف کا خورفکان بندرگاہ واقعے پر گہری تشویش
پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
April 6, 2026 · قومی
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ایک روکے گئے حملے کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے پیر کو ’’ایکس‘‘ پر جاری پانے بیان میں اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے اس واقعہ پر پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور صورتِ حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔