حالیہ گھنٹوں کے دوران دو ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا گیا،سعودی وزارت دفاع

مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام مسلسل میزائل اور ڈرون خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔

               
April 6, 2026 · قومی

 خلیج: حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کا دفاعی نظام متحرک ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ گھنٹوں کے دوران دو ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا گیا، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے علاقے میں ایک ایرانی ڈرون حملے میں ٹیلی کام کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابوظبی کے مصفح صنعتی علاقے میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک عمارت متاثر ہوئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کا تعلق گھانا سے بتایا گیا ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام مسلسل میزائل اور ڈرون خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ادھر کویتی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہے۔