سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافے کے پیچھے عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب اور ملکی کرنسی کے اتار چڑھاؤ کا اثر ہے۔تاجر

               
April 6, 2026 · کامرس

 

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 4687 ڈالر ہو گیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے پیچھے عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب اور ملکی کرنسی کے اتار چڑھاؤ کا اثر ہے۔