بنوں:نادرا دفتر پر حملہ،2 پولیس اہلکار شہید
حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
April 6, 2026 · قومی
بنوں: نادرا کے دفتر پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں پیش آیا، جہاں سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔