جعفر ایکسپریس ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل
پشاور جانے والی ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی، اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد کے مقام پر روک دیا گیا۔
April 7, 2026 · قومی
کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو عارضی طور پر ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی، اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد کے مقام پر روک دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ٹریک کی مرمت کے باعث کی گئی تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس معمول کے مطابق دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔