پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
نئے نظام کے تحت ہر شہری کی ذاتی گاڑی کے لیے پیٹرول کا مقررہ کوٹہ طے کیا جائے گا اور اس سے زائد پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔
حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر شہری کی ذاتی گاڑی کے لیے پیٹرول کا مقررہ کوٹہ طے کیا جائے گا اور اس سے زائد پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے این آئی ٹی بی اور پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل ہینڈ سیٹس استعمال ہوں گے۔ وزارت آئی ٹی نے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی ہے اور نیشنل آئی ٹی بورڈ نے او ایم سیز کے لیے خریدے جانے والے موبائل فونز کی توثیق کر دی ہے۔
پیٹرول پمپس پر فیول کوٹہ کے نفاذ کے لیے موبائل فونز پر فیول مینجمنٹ کے لیے تیار کی گئی اپلیکیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد شہری اپنے کوٹے کے مطابق پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔