جنگ اور جارحیت کا آغاز ایک اسکول کو نشانہ بنانے سے ہوا، جہاں 160 سے زائد معصوم بچے موجود تھے۔
April 7, 2026 ·
اہم خبریں
اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے انتظار کیا جائے۔
ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر بھی لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس انسانی تاریخ میں ادراکی غلطیوں کی ایک نمایاں مثال تھی، جس میں حکمران کی تکبر کی بیماری واضح نظر آتی ہے۔ سفارتخانے نے یاد دلایا کہ جنگ اور جارحیت کا آغاز ایک اسکول کو نشانہ بنانے سے ہوا، جہاں 160 سے زائد معصوم بچے موجود تھے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے امریکی مذاکرات سے قبل اہم مطالبات کو تسلیم کرانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایران کی تجاویز ابتدائی طور پر پانچ نکات پر مشتمل تھیں، تاہم اب وہ امریکی پندرہ نکاتی تجاویز کے جواب میں دس نکات پر مبنی ہیں، جن میں پابندیوں کا خاتمہ، یورینیم کی افزودگی پر محدود سمجھوتہ، اور آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے پروٹوکول شامل ہیں۔