اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ایک ماہ کے لیے معطل

دارالحکومت میں موٹر سائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ایک ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہے

               
April 7, 2026 · قومی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں موٹر سائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ایک ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہے، جس سے شہری اپنی موٹر سائیکلیں مفت اپنے نام ٹرانسفر کروا سکیں گے۔

 

محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی پروگرام کے تحت لیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو مالی بوجھ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

شہری اب ایک ماہ تک بغیر کسی فیس کے اپنی موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔