وزیرِ اعظم کیلیے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا : خواجہ آصف
پرانے طیارے کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا، پرانے طیارے کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ وقت بھول گئے جب آپ بنی گالہ سے بھی جہاز پر آتے تھے؟