پنجاب میں سفری سہولیات کا پیکج اور زرعی شعبے کے لیے بھی مراعات
اورنج لائن ٹرین، بس میں سفرمفت۔ رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کیلئے فیول سبسڈی۔ کسانوں کو نقد رقم دینے کا فیصلہ
عالمی سطح پر ایندھن مہنگاہونے کے پیش نظرپنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے سفری سہولیات پرمشتمل جامع پیکج کے علاوہ زرعی پیداوار کا تحفظ کرنے کے لیے نقد رقم دینے کا اعلان کیا گیاہے، تمام شہروںمیںچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کردی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں۔اسی طرح موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے-ہررجسٹرڈ بائیک کو 2ہزارروپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔ 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا۔ رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کافوری آغازکرتے ہوئے فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیاگیاہے۔
فیول سبسڈی کیلئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں۔رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان پلے سٹور پر موبائل ایپ ”Maryam ko Batayn” استعمال کرسکتے ہیں۔اسی طرح فیول سبسڈی کیلئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کیاجاسکتاہے۔
وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب کے تمام شہروںمیںچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی فری کردی گئی ہے۔اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں مسافروں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔
زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لئے بھی نقد رقم دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ شفاف اور موثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہنچانے کیلئے وہ سبسڈی کے اس نظام کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں کیونکہ ہمارے کسان زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
۔صوبے میں گندم کاشت کرنے والے 25ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ ایک ایکڑ کے لیے 10لیٹر ڈیزل پر 150روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے عوام پرمالی بوجھ کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70ہزارروپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80ہزارروپے اور پبلک سروس بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد عوام پر عالمی حالات کے تناظر میں مالی بوجھ کو کم کرنا اور انہیں فوری ریلیف دینا ہے
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ شفاف اور موثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہنچانے کیلئے وہ سبسڈی کے اس نظام کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں کیونکہ ہمارے کسان زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔