بریکنگ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے امریکہ۔ایران جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔ وزیراعظم کا رد عمل
آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔ شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ ایران جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ امریکہ اور ایران نے فوری جنگ بندی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’انتہائی عاجزی کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکہ، اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہر جگہ بشمول لبنان فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’میں اس دانشمندانہ فیصلے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی میں ان کی مذاکراتی ٹیموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد تشریف لائیں، تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید بات چیت کی جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ ’دونوں فریقوں نے غیر معمولی بصیرت اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف رہے ہیں۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ہمیں پوری امید ہے کہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے، اور ہم آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔