اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔ 12 ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد ٹریڈنگ معطل

کاروبار کا آغاز مثبت انداز۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا

               
April 8, 2026 · کامرس

ایران اور امریکہ کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دن کا آغاز 151,673 پوائنٹس پر ہوا اور جلد ہی انڈیکس 12 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس یا آٹھ فیصد اضافے کی حد عبور کر گیا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں خریدوفروخت کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گئی ہے۔