شالیمار ایکسپریس نواب شاہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

واقعے میں وی وی آئی پی کچن لاؤنج، ایک اے سی بزنس کلاس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ بوگی ڈی ریل ہوئیں۔

               
April 8, 2026 · قومی

کراچی: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کی چند بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اپنے معمول کے سفر پر تھی۔ واقعے میں وی وی آئی پی کچن لاؤنج، ایک اے سی بزنس کلاس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ بوگی ڈی ریل ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق پٹڑی کی بحالی اور متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد بحال کی جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔