عمران خان کے ساتھ دلائل کی تیاری اور قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کو گیٹ نمبر 5 سے جیل میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی
تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی سے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی مرکزی اپیلوں پر قانونی مشاورت کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں عمران خان کے ساتھ دلائل کی تیاری اور قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اس دوران عدالت کے احکامات ان کے ہمراہ تھے اور ملاقات کے دوران وہ اپیلوں پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔