حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

               
April 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نے آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام کابینہ اراکین کو مٹھائی کھلائی گئی۔ کابینہ ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

حکومت نے قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی ہے