اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسپتالوں، میونسپل سروسز اور دیگر ہنگامی خدمات سے وابستہ ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

               
April 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:  ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔

واضح کیا گیا ہے کہ اسپتالوں، میونسپل سروسز اور دیگر ہنگامی خدمات سے وابستہ ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔