وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش، فریقین سے تحمل کا مطالبہ

میں تمام فریقین سے پرخلوص گزارش کرتا ہوں کہ وہ سفارت کاری کو موقع دیں ، ایکس پر پیغام

               
April 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تنازع والے علاقوں میں جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات امن عمل کی روح کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کسی مخصوص واقعے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ “پورے تنازع زدہ زون سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو کہ قیامِ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ طے شدہ معاہدے کے مطابق دو ہفتوں تک مکمل تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ بندی کا احترام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں تمام فریقین سے پرخلوص گزارش کرتا ہوں کہ وہ سفارت کاری کو موقع دیں تاکہ تنازع کے پرامن حل کی جانب پیش رفت ہو سکے۔