کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ
رواں سال کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا اور یہ دوسرا کیس ہے۔
April 9, 2026 · قومی
شہر قائد کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔
ایم ایس سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت کے مطابق 22 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی،
جس کا تعلق بفرزون علاقے سے ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق نوجوان میں منکی پاکس کی تمام علامات موجود ہیں،
تاہم اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ اسپتال کے مطابق رواں سال کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا اور یہ دوسرا کیس ہے۔