جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس محدود

صدر اسٹیشن تا پمز کے درمیان معمول کے مطابق سروس جاری رہے گی۔

               
April 9, 2026 · قومی

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کے اقدامات کے تحت جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق میٹروبس اب صرف صدر اسٹیشن سے پمز اسٹیشن تک فعال رہے گی،

جبکہ پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس بند کر دی گئی ہے۔

میٹروبس حکام نے بھی تصدیق کی کہ صدر اسٹیشن تا پمز کے درمیان معمول کے مطابق سروس جاری رہے گی۔