امریکا سے مذاکرات کے لیے آنے والے اعلیٰ حکام پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے،محسن نقوی
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور آئندہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے آنے والے اعلیٰ حکام پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور ان کے لیے مکمل سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور آئندہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات پاکستان آئیں گی، جن کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا، جبکہ دونوں فریقین نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔