کیا کھیرا آنکھوں کے نیچے سوجن کم کرتا ہے؟

کھیرے کے ٹھنڈے ٹکڑے یا ٹی بیگز آنکھوں پر رکھنے سے خون کی نالیوں میں سکڑاؤ آتا ہے،

               
April 9, 2026 · کائنات کے رنگ

تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھیرا پانی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن سی، کیفیک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کے نیچے سوجن کو عارضی طور پر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرے کے ٹھنڈے ٹکڑے یا ٹی بیگز آنکھوں پر رکھنے سے خون کی نالیوں میں سکڑاؤ آتا ہے، جس سے پفینس (سوجن) میں وقتی کمی آ سکتی ہے اور آنکھوں کو ٹھنڈک کا احساس ملتا ہے۔

ایک سائنسی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ یہ طریقہ وقتی آرام تو فراہم کرتا ہے، تاہم یہ مستقل علاج نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کے گرد حلقوں اور سوجن سے بچاؤ کے لیے مناسب نیند، زیادہ پانی پینا، نمک کا کم استعمال اور متوازن غذا انتہائی اہم ہے۔

بہتر نتائج کے لیے کھیرے کے سلائسز کو فریج میں ٹھنڈا کر کے 10 سے 15 منٹ تک آنکھوں پر رکھا جا سکتا ہے، اور یہ عمل دن میں ایک سے دو بار دہرایا جا سکتا ہے۔