وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، عسکری قیادت بھی شریک، مذاکرات کے حوالے سے مشاورت

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

               
April 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس گزشتہ شب  ہوا اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک تھی، اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

شرکا نے کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔