امن مذاکرات، اللہ ہماری امن کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے،خواجہ آصف

بھارت نے للکارا، ہم نے اس کی مانگ کا سندور اجاڑ دیا اور دھول چٹائی ، ایکس پر بیان

               
April 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آۓ جنہیں ہم تاریخ و عہد ساز کہہ سکتے ہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا  پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے اسٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کیے اور 25 سال کی محنت رنگ لائی، ہم ایک exclusive club کے ممبر بن گئے اور ہماری سیکیورٹی کو الحمدو للہ ضمانت مل گئی۔

انھوں نے کہاکہ ربع صدی کے بعد ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت نے للکارا۔ ہم نے اسکی مانگ کا سندور اجاڑ دیا اور دھول چٹائی ۔ دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔ اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور اور امن کا داعی ہے، اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے ۔ ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پہ مرکوز ہیں۔

انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہبا ز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن کو الحمدو للہ ان بلندیوں پہ لے گئے ہیں جس کا اندازہ یا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے۔