اسلام آباد میں امن مذاکرات، وزیراعظم کا بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی مؤثر سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

               
April 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی مؤثر سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کی بدولت عالمی سطح پر ایک ممکنہ جنگ کے خطرات ٹل گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کے متعلق مکمل اعتماد میں لیا۔