انٹر سال اول و دوم سالانہ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 اپریل سے شروع ہوگا ، شیدول جاری
صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔
فائل فوٹو
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کا پہلا مرحلہ بروز بدھ 29 اپریل 2026ء سے شروع ہو رہا ہے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات بروز بدھ 29 اپریل 2026ء سے شروع ہو رہے ہیں۔
یہ امتحانات بروز پیر 15 جون 2026ء تک جاری رہیں گے، صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔
جبکہ شام کی شفٹ میں 2 بجے سے 5 بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لیے جائیں گے۔