اسلام آباد میں ریڈ الرٹ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں , پولیس
شہری ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔اسلام آباد پولیس
فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر مختلف اوقات میں ’ڈائیورشنز‘ لگائی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ماسوائے ایمرجنسی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔