خواجہ آصف نے اسرائیل انسانیت کے لیے ناسور قرار دیدیا
پہلے غزہ کو نشانہ بنایا گیا، پھر ایران اور اب لبنان میں بربریت کا بازار گرم ہے ، وزیر دفاع
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “انسانیت کے لیے ایک لعنت” قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک طرف امن مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے اور دوسری طرف لبنان میں “نسل کشی” میں مصروف ہے۔
Israel is evil and a curse for humanity, while peace talks are underway in Islamabad, genocide is being committed in Lebanon. Innocent citizens are being killed by Israel, first Gaza, then Iran and now Lebanon, bloodletting continues unabated. I hope and pray people who created…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 9, 2026
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بلا روک ٹوک جاری ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلے غزہ کو نشانہ بنایا گیا، پھر ایران اور اب لبنان میں بربریت کا بازار گرم ہے۔
وزیر دفاع نے اسرائیلی اقدامات کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔