پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔100 انڈیکس میں 2158 پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کم ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔

               
April 10, 2026 · کامرس

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2158 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 676 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 66 ہزار 221 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار 844 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کم ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔