شیخوپورہ کے قریب شالیمار ایکسپریس پٹری سے اترگئی

حادثہ شیخوپورہ اوت فاروق آباد کے درمیان ماچھیکے کے قریب پیش آیا

               
April 10, 2026 · قومی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

حادثہ شیخوپورہ اوت فاروق آباد کے درمیان ماچھیکے کے قریب پیش آیا جہاں ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ تاہم جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی۔
یہی ٹرین بدھ کو شہداد پور کے قریب پٹڑی سے اتری تھی۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔