سونےکے بھاؤ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ
دس گرام سونےکا بھاؤ 2572روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گیا۔
فائل فوٹو
کراچی:ملک بھر میں فی تولہ سونےکے بھاؤ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق تین ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونےکا بھاؤ 2572روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ30 ڈالراضافےسے4753 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔