صدر (ن) لیگ نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

               
April 10, 2026 · قومی
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔نہال ہاشمی نے اعتماد کے اظہار پر قائد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔